21 مارچ 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمیٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے عرب اور اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ ملت فلسطین کو صہیونی ریاست کے حملوں اور مظالم سے بچانے کی تدبیر کریں۔

ابنا: علی لاریجانی نے آج اپنے ایک پیغام میں جو دوحہ میں ایران کے سفیر عبداللہ سہرابی نے قطر کی مجلس شوری کے اسپیکر محمد بن مبارک الخلیفی کے حوالے کیا، غزہ کے عوام کے افسوسناک حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صہیونیوں کے چنگل سے بچانے کی اپیل کی۔قطر کی مجلس شوری کے اسپیکر نے بھی ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایرانی اسپیکر کے پیغام کا شکریہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران ایک دوست برادر اور علاقے کا ایک بڑا ملک ہے۔

دوسری جانب عالمی مارچ کو بیت المقدس ایران کی سرحد بازرگان عبور کر کے ترکی میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ کارواں کل ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر ماکو پہنچا تھا جہاں اس شہر کے لوگوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔ اس کارواں میں ہندوستان پاکستان فلپائن ملیشیا اور انڈونیشیا سمیت مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایک سو ساٹھ سرگرم کارکن ہیں۔

اس کاروان نے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور یہ انتیس مارچ کو اردن پہنچے گا جہاں فلسطینی پناہ گزينوں کے ساتھ وہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کی مشرقی سرحدوں کی طرف حرکت کرے گا۔....... /169